اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خصوصی طیارے 130پاکستانی طلبہ کو لیکر پاکستان پہنچے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تراخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانی طلبہ اور ان کے خاندانوں کیساتھ رابطے میں رہا جائے۔
Pakistan Image