کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (پاکستان امیج) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی تھی، جھگڑے میں ملوث 3 غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ہنگاموں کی وجہ سے غیرملکی طلباء اپنی رہائش گاہوں تک محدود ہوکر رہ گئے ، انہیں تشدد کا نشانہ بننا پڑا اور اب انکشاف ہوا ہے کہ معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ شعیب بھی وہاں پھنس کر رہ گئیں جس کی اطلاع انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں دی ۔

عالیہ شعیب نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ’’میں ایک انٹرنیشنل میڈیکل سٹوڈنٹ ہوں، گزشتہ دنوں جو بھی ہوا ، بشکیک میں بہت برا ہوا، یہاں کے مقامی لوگوں نے ہم (غیرملکیوں) پر حملہ کیا تھا، ہوسٹل کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے، پھر کمرے اور سامان توڑنا شروع کردیا، لڑکیوں لڑکوں کیساتھ بدتمیزی شروع کی اور پھر بعد میں پولیس نے ان لوگوں کو یہاں سے نکال دیاگیا، اس کے بعد بھی صورتحال کوئی اچھی نہ تھی، وہ لوگ باہر چیختے رہےلیکن صبح تک حالات پر معمول پر آگئے‘۔

ان کامزید کہناتھاکہ ’ اس کے بعد حملے کی دھمکی دی گئی تھی لیکن دوبارہ ہاسٹل یا یونیورسٹی پر کوئی حملہ نہیں ہوا، والدین سے بھی گزارش ہے کہ پریشان مت ہوں، بس صرف دعا کیجئے ‘۔

ادھر کرغیزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک کے لیے روانہ ہو گئے۔وہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر دونوں وزرا کرغیزستان روانہ ہوئے ہیں اور بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلبہ کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *