آئی پی ایل میچ کے نتیجے نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آبدیدہ کر دیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے جہاں ہفتے کو کھیلے گئے میچ کے نتیجے نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آبدیدہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں جیت رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے پلے آف مرحلے میں جانے کا آخری موقع تھا۔اس میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز کو 27 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں آخری پوزیشن حاصل کر لی۔

میچ کا نتیجہ آتے ہی ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما خوشی میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور دونوں کو مختلف ویڈیوز میں آبدیدہ دیکھا گیا۔اس موقع پر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے مداح بھی انتہائی خوش تھے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی ان کے مداح سوشل میڈیا پر بہت پسند کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *