سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3100 روپے فی تولہ بڑھنے کے بعد قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے اضافہ دیکھنے میں آیاہے اور قیمت دو لاکھ 12 ہزار 706 روپے ہو گئی ہے ۔

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2414 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔

دوسری جانب چاندی کی تولہ قیمت 120 روپے بڑھنے کے بعد 2850 روپے ہو گئی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *