حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت شروع کر دی۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق مجوزہ پیکا ترمیمی بل 2024 پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی کی مجوزہ ترمیمی بل پر مشاورت کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی اتھارٹی کے قیام کیلئے میڈیا ہاؤسز،دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی مشاورت کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں اس معاملے پر کابینہ کی کمیٹی بنائی تھی جس کا کام مشاورت کرنا ہے، سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو تجاویز دے گی۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹی انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ضوابط کی تعمیل یقینی بنائے گی، مجوزہ اتھارٹی کی جانب سے آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات سے متعلق طریقہ کار پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت میں سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور گواہوں کو طلب کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، بل شہریوں کی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے لاحق خطرات سے تحفظ دینے کیلئے لایا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *