مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

لاہور (پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا، ان کا کہنا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز پولیس کے تبادلوں کی سفارش کرنا چھوڑ دیں، سیاسی تقرریوں پر پولیس پرفارم نہیں کرتی۔

پھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ ماضی میں گندم خریدنےمیں کرپشن کے انبار تھے جس کے راستے بند کر دیے، پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں، کسان کو اگلے چند ماہ میں ریلیف ملے گا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ایک شخص ایسا بھی تھا جو کہتا تھا آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمت معلوم کرنے نہیں آیا، وہ وعدہ کرتی ہیں کہ پنجاب کے لوگوں کی روٹی اور سبزی سب ان کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسان کے لیے اگلے چند ماہ میں 400ارب روپے کے پیکیج اور آسان قرض پر زرعی مشینری دینے کا اعلان بھی کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *