عاصم اظہر اور میرب علی کی شادی کب ہوگی؟ گلوکار نےواضح کردیا

کراچی (پاکستان امیج) معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی اور اداکارہ میرب علی کی شادی کے بارے میں بتا دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں دوران گفتگو جب گلوکار سے پوچھا گیا کہ وہ اور میرب علی شادی کب کررہے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ ابھی ہماری شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ہم دونوں کی رضامندی ہمارے والدین کے ساتھ ہے۔عاصم اظہر نے اپنی مداح سے مزید کہا کہ آپ دعا کریں کہ ہمارے والدین جلد ہمارے لیے اچھی خبر سب کو دیں۔

واضح رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی مارچ 2022 میں ہوئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *