30 جون تک کیا ہونے جا رہا ہے؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی (پاکستان امیج) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک بار پھر سیاسی پیشگوئیاں شروع کردیں ہیں۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق عدالتی پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 30 جون سے پہلے سیاست میں بہت بڑا جوڈو کراٹے ہوگا، فتح حق کی ہوگی۔دبئی لیکس سے متعلقہ سوال پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ حکومت ہی کی لیک ہے، اس کا انجن دھواں چھوڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چلے کاٹے، قید کاٹی مگر بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان یا کوئی ویڈیو نہیں دی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ مقدمات کا سامنا کر کرکے تھگ گیا ہوں بہتر ہے ، اب سزائیں دیں اور جان چھوڑ دیں۔

یاد رہے کہ 9 مئی مقدمات میں نامزد 500 سےزائد ملزمان راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے گئے۔شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل، زین قریشی سمیت 20 سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی جبکہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہوئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *