اگر مجھے کوئی قانون پسند نہیں تو اسے معطل کردوں کیا یہ دیانت داری ہے،چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(پاکستان امیج)نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اپیلوں پرچیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم کب تک اس بے وقوفانہ دور میں رہتے رہیں گے،اگر مجھے کوئی قانون پسند نہیں تو اسے معطل کردوں کیا یہ دیانت داری ہے،قانون کو معطل کریں پھر اس کیس کو سنا ہی نہ جائے تو ملک کیسے ترقی کرے گا، ایسے پھر پارلیمنٹ کو ہی کیوں نہ معطل کریں،ہم قانون توڑیں یا ملٹری توڑے ایک ہی بات ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا نفاذ کب ہوا،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے بعد نیب ترامیم کی کتنی سماعتیں ہوئیں،وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے بعد کافی سماعتیں ہوئیں،وکیل کے پی حکومت نے کہاکہ عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ نہیں ہو رہی، چیف جسٹس نے وکیل کےپی کو ہدایت کی کہ آپ اپنی نشست پر جا کر بیٹھ جائیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اچھا تھا یا برا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو عدالت نے معطل کررکھا تھا،ایکٹ معطل ہونے کے سبب کمیٹی کا وجود نہیں تھا، مخدوم علی خان نے کہاکہ جسٹس منصور نے رائے دی پریکٹس اینڈ پروسیجر کو طے کئے بغیر آگے نہ بڑھا جائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ قانون درست نہیں ہے تو اسے کالعدم قرار دے دیں،اگر قوانین کو اس طرح سے معطل کیا جاتا رہا تو ملک کیسے ترقی کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا کسی بل کو معطل کرنا پارلیمنٹ کی کارروائی کو معطل کرنا نہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم کب تک اس بے وقوفانہ دور میں رہتے رہیں گے،اگر مجھے کوئی قانون پسند نہیں تو اسے معطل کردوں کیا یہ دیانت داری ہے،قانون کو معطل کریں پھر اس کیس کو سنا ہی نہ جائے تو ملک کیسے ترقی کرے گا، ایسے پھر پارلیمنٹ کو ہی کیوں نہ معطل کریں،ہم قانون توڑیں یا ملٹری توڑے ایک ہی بات ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیا ہم کبھی بطور ملک آگے بڑھ سکیں گے؟ایک قانون کو معطل کرکے پھر روزانہ کیس کو سن کر فیصلہ تو کرتے،کیا قانون معطل کرکے بنچ اس کے خلاف بنا کر دیگر مقدمات سنتے رہنا استحصال نہیں،مخدوم علی خان نے کہاکہ آپ نے بطور سینئر ترین جج یہ نقطہ اٹھایا تھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ اسے چھوڑیں کیا آپ کا اپنا کوئی نقطہ نظر نہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *