9 مئی کے دو مقدمات میں علی امین گنڈا پورکی ضمانت منظور

اسلام آباد (پاکستان امیج) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ سنایا، علی امین کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک اور سردار عبدالرازق پیش ہوئے تھے، ضمانتیں تھانہ نیو ٹاؤن تھانہ سول لائن کے مقدمات میں منظور کی گئیں۔

علی امین کی گزشتہ روز 9 مئی کے گیارہ مقدمات میں فاضل عدالت نے ضمانتیں منظور کیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل، وحید محفوظ سمیت 10 کارکنوں کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *