بھارتی اداکارہ سونالی باندرے اور سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کا نام پھر سے گردش کرنے لگا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے اور سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کا نام ایک بار پھر بھارتی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

ایک انٹرویو میں سونالی باندرے سے سوال ہوا کہ کیا شعیب اختر ان کو پسند کرتے تھے؟ اس پر سونالی نے جواب دیا کہ اس بارے میں صحیح سے علم نہیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سونالی نے یہ بھی کہا کہ جعلی خبریں پہلے بھی ہوتی تھیں اور اب بھی ہیں۔میزبان نے کہا کہ شعیب اختر نے مذاق میں یہ بھی کہا تھا کہ میں سونالی کو پروپوز کروں گا اگر وہ نہیں مانیں گی تو اغوا کرلیں گے۔ اس پر سونالی باندرے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ انہوں نے واقعی ایسا کہا تھا۔

میزبان نے سونالی کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ شعیب نے یہ سب مذاق میں کہا تھا، وہ کہنا چاہ رہے تھے کہ انہیں پسند ہو یا سب کو پسند ہو جس پر سونالی نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی سے تو کیریئر بنا ہے۔خیال رہے کہ شعیب اختر پہلے بھی واضح انداز میں تمام باتوں کی تردید کرچکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *