پشاورمیں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

پشاور(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے ورسک روڈ پر زوردار دھماکا ہوا ہے،دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں 5افراد زخمی ہوئے ہیں،دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں،ایس پی ورسک کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *