ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت دل کے درد کے باعث ممبئی کے ہسپتال منتقل کردی گئی۔سوشل میڈیا پر چند تصاویر گردش کرتی نظر آرہی ہیں جن میں اداکارہ راکھی ساونت کو ہسپتال میں موجود نیم بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت کو دل کی شدید تکلیف کی وجہ سے ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔دوسری جانب راکھی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیماری کی تفصیلات نہیں بناسکتیں ساتھ ہی انہوں نے میڈیا اور مداحوں سے رازداری کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ،مجھے تھوڑا وقت چاہئیے۔
راکھی ساونت کی تصاویر وائرل ہوتے ہی ان کے مداح ان کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کرتے نظر آئے۔
View this post on Instagram
Pakistan Image