گورنر خیبرپختونخوا کے کے پی ہاؤس اسلام آباد داخلے پر پابندی، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر سیف نے بیان جاری کر دیا

پشاور(پاکستان امیج) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر سیف کا کہناہے کہ خیبرپختونخواہاؤس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر سیف کاکہناتھا کہ فیصلہ خیبرپختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیاگیا تھا،وزرا اور ممبران اسمبلی کیلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا،گورنر انیکسی فی الحال ممبران اسمبلی اور وزرا استعمال کریں گے۔مشیر اطلاعات کا کہناتھا کہ گورنر کیلئے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جارہا ہے،گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوبست کریں،گورنر کی رہائش کیلئے متبادل انتظام کیا جارہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *