کراچی (پاکستان امیج) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں2.24روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 300.70 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 5.60 روپے تک نیچے آیاہے ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 300 روپے 50 پیسے پر آ گیاہے ، ڈالر ریکارڈ قیمت سے 32.50 روپے تک سستا ہو چکاہے ۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image