کون سی سیاسی جماعت سے بات کرنی ہے فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے: زرتاج گل

راولپنڈی(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کون سی سیاسی جماعت سے بات کرنی ہے فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں لہٰذا معافی ان سے مانگنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ واپس لیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ڈائیلاگ کرسکتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اداروں پر یقین رکھتے ہیں، مینڈیٹ کی واپسی، اسیران کی رہائی پربات چیت ہونی چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو خط لکھیں گے تو اچھی بات ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *