لاہور (پاکستان امیج) سمارٹ فونز اور سوشل میڈیا تک بچے بچے کو دسترس حاصل ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں اب نجی تقریبات سے بھی ویڈیوز کا وائرل ہونا عام روایت بن گیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کچھ گھرانوں میں یہ روایت عام ہے کہ شادی کی خوشی کو دوبالا کرنے اور اسے یادگار بنانے کے لیے دولہا اور دلہن کی سہیلیوں اور کزنز کی جانب سے رقص کیا جاتا ہے۔ان رقص کی ویڈیوز اکثر اوقات وائرل ہو جاتی ہیں جس کی بدولت تاحال متعدد لڑکیاں راتوں رات سوشل میڈیا پر شہرت کما چکی ہیں۔
View this post on Instagram
اب حال ہی میں ایک اور خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہے جس میں خاتون کو بھارتی کوک سٹوڈیو کے گانے پر بھرپور ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی وجہ خاتون کے ڈانس سٹیپ ہیں جنہیں وہ بخوبی انجام دے رہی ہیں۔اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
Pakistan Image