اسلام آباد(پاکستان امیج)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ خواجہ آصف فارم 47سے جیتے ہیں،خواجہ آصف نے ریحانہ ڈار کے ہاتھوں شکست کھائی،خواجہ آصف ریحانہ ڈار سے شکست سے بوکھلا گئے ہیں۔
سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل خواجہ آصف نے ذاتی ریمارکس دیئے،صدر ایوب خان تاریخ کا حصہ ہیں،خواجہ آصف نے میرے دادا کا نام لیا اورغیرپارلیمانی الفاظ ادا کئے،مارشل لا ء سکندر مرزا نے لگایا تھا،انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف فارم 47سے جیتے ہیں،خواجہ آصف نے ریحانہ ڈار کے ہاتھوں شکست کھائی،خواجہ آصف ریحانہ ڈار سے شکست سے بوکھلا گئے ہیں۔
Pakistan Image