اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف )نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ گردشی قرض 2300ارب روپے تک روکا جائے،آئندہ مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور گردشی قرض کی روک تھام کا مطالبہ کیا گیا ہے،آئی ایم ایف نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں اور مختلف حوالوں سے دی جانیوالی سبسڈیز بتدریج ختم کی جائیں۔گردشی قرضے کو روکنے کیلئے اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن بھی اہم ہے،آئی ایم ایف نے کہاہے کہ جنوری 2024تک 976ارب روپے کی سبسڈی میں سے ایک تہائی فیصد دی جا چکی ہے،بی ایچ ایل سٹاک اور بجلی پیداوار سے متعلق بقایا جات کی مد میں 255ارب روپے بھی ختم کئے جائیں،بقایاجات اور جرمانوں کی اضافی سبسڈی کے 125ارب روپے بھی ختم کئے جائیں،سبسڈیز ختم کرکے گردشی قرضہ 2300ارب روپے تک محدود کیا جا سکتا ہے،بجلی چوری کیخلاف کوششیں جاری رکھنے سے بھی گردشی قرضے کا ہدف حاصل ہوگا۔
Pakistan Image