مقتدر حلقوں کو مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے،پرویز الٰہی نے ’مشورہ‘ دیدیا

لاہور (پاکستان امیج ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ بااختیار مقتدر حلقوں کو مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے۔
اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں، بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے مذاکرات پر رضا مند ہوئے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ صرف بااختیار مقتدر حلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں، بااختیار مقتدر حلقوں کو سابق صدر عارف علوی کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے، موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار ملک و قوم کے ساتھ خیر خواہی نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کر رہی ہے، ن لیگ جانتی ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے نتیجے میں اسے پنجاب میں پی ٹی آئی کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا۔ چودھری پرویز الہی نے مزید کہا کہ ن لیگ کو پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ مذاکرات میں اپنی سیاسی موت نظر آتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *