آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے بھائی کی موت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے

ممبئی (پاکستان امیج) خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے بھائی کی موت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔

نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے چار سال بعد بہن پریانکا سنگھ نے انکشاف کیا کہ انکے بھائی کو اپنی سابقہ منیجر دیشا سالیان کی موت کے بعد سے ہی اپنی موت کا خطرہ لاحق تھا، سشانت نے اپنے خلاف ملنے والی دھمکیوں پر شروع میں تو کوئی توجہ نہ دی، تاہم دیشا سالیان کی موت کی خبر آنے کے بعد یہ معاملات بڑھ گئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ سشانت نے اپنی مینیجر کی موت کے بعد اپنی بہنوں سے کہا کہ ‘یہ لوگ مجھے بھی نہیں چھوڑیں گے۔

پریانکا کا بتانا تھا کہ جب سشانت نے ہم سے یہ بات کہی تو وہ خوف سے کانپ رہا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اداکار نے 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے باندرہ گھر میں لاک ڈائون کے دوران تنہا رہتے ہوئے خودکشی کرلی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *