معروف اداکارہ پاویترا جےرام ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں

حیدرآباد دکن (پاکستان امیج) کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جےرام کار حادثہ کے نتیجےمیں موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ اُن کے اہلخانہ شدید زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ پاویترا جےرام اپنی بہن اور شوہر کے ہمراہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہاناکیرے سے واپسی کا سفر کررہی تھیں کہ اچانک اُن کے ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔ ڈرائیور کی جانب سے کنٹرول کھونے پر اداکارہ کی گاڑی پہلے سڑک پر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر اس کے بعد مبینہ طور پر اُن کی گاڑی ایک بس سے ٹکرا گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے محبوب نگر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں اداکارہ پاویترا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اُن کے شوہر، بہن اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں۔اداکارہ پاویترا کی اچانک موت سے کنڑ اور تیلگو ٹیلی ویژن انڈسٹریز کو گہرا صدمہ پہنچا ہے، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاویترا کے شوہر اور اداکار چندرکانت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اہلیہ کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر پوسٹ کی اور اہلیہ کی یاد میں جذباتی پیغام بھی لکھا۔واضح رہے کہ پاویترا جےرام کو مقبول ٹی وی سیریل ‘ترینیانی’ میں اپنے کردار کے لیے جانا جاتا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *