چیئرمین پی سی بی کی کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات

ڈبلن(پاکستان امیج)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات کی،چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے محسن نقوی کو آئر لینڈٹیم کی شرٹ اور سوونیئر پیش کیا،ملاقات میں ویمنز کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بھی بات چیت کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ ٹیم نے کہاکہ آئرلینڈ کی ٹیم اگلے برس اگست، ستمبر میں پاکستان آئے گی،ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے،برائن میک نیس کا کہناتھا کہ چیمپینز ٹرافی 2025کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے،پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلئے بہترین سکیورٹی دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ چیمپینز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ اور پیار ملا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *