کراچی انتظامیہ نے سرکاری قیمت پر عمل درآمد نہ کرنے پر 3 تندور سیل کردیے

کراچی (پاکستان امیج)کراچی انتظامیہ نے سرکاری قیمت پر عمل درآمد نہ کرنے پر 3 تندور سیل کردیے۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کمشنر سید حسن نقوی کی ہدایت پر روٹی کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پر کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔سرکاری قیمت پر نان اور چپاتی فروخت نہ کرنے پر 3 تندور سیل کئے گئے ہیں جس میں2 تندور کھڈا مارکیٹ اور ایک چاند بی بی روڈ پر سیل کیا گیا۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ روٹی کے سرکاری نرخ سختی سے نافذ کرائیں۔اس کے علاوہ کمشنرکراچی نے نان بائیوں کو بھی سرکاری نرخ کی پابندی کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عمل درآمد نہ کرنے پر کارروائی کی جائیگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *