محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی, جھکڑ چلنے کا امکان

اسلام آباد (پاکستان امیج) محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی، تاہم بالائی سندھ میں سورج آگ برسائے گا ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

آج نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال میں بارش کی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی برسات متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بالائی سندھ میں موسم شدید گرم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *