پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات ہو رہے نہ بیک ڈور رابطہ ہے : اسد قیصر

پشاور(پاکستان امیج )تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کی خبروں کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور پی ٹی آئی کی بیک ڈور چینلز میں بھی کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو بہانہ بنا کر ہمیں نشانہ بنایا گیا، ملک تب آگے بڑھے گا جب قانون کی عمل داری ہوگی، ایک پارٹی کو فائدہ دیکر جعلی حکومت بنائی گئی، ہم اپنے مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو فنڈز اور مرضی کا چیف سیکرٹری نہ دینا افسوس ناک ہے اور صوبے کو مرضی کا چیف سیکرٹری نہ دینا فیڈریشن کے خلاف ہے، حکمران اپنی ذات اور انا سے باہر نکلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کا اہم ورکر ہے اور ان کی پارٹی کیلئےخدمات ہیں، شیر افضل کو سیاسی کمیٹی سے ہٹانے سے متعلق معلومات نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *