پنشنرز پر ٹیکس کی تجویز پیش, کتنی رقم پر کتنا ٹیکس لگنے کا امکان ہے؟ بجٹ سے پہلے ہی خبرآگئی

اسلام آبا (پاکستان امیج) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشنرز پر ٹیکس کی تجویز پیش کر دی گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں پنشرز پر ٹیکس پر غور کرنا شروع کردیا۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ کو بڑھاتے ہوئے ایک لاکھ کے برابر یا اس سے زیادہ پنشن وصول کرنے والوں پر دس فیصد ٹیکس کی تجویز زیر غور ہے۔پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے بھی بجٹ تجاویز میں کہا ہے کہ تمام آمددنیوں پر ٹیکس لگایا جائے، ایک لاکھ سے زائد پنشن ہولڈر پر 10 فیصد ٹیکس لگایا جائے۔

دوسری جانب ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس سے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، علاوہ ازیں غیرمنقولہ جائیداد کی ہولڈنگ کی مدت واپس لی جائے اور ہر فروخت اور خریداری کے لین دین پر کیپٹل گین ٹیکس نافذ کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *