محکمہ خوراک پنجاب نے آئندہ سال گندم کی خریداری نہ کرنے کی تجویز دے دی

لاہور(پاکستان امیج ) محکمہ خوراک پنجاب نے آئندہ سال گندم کی خریداری نہ کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ گندم کی خریداری سےمتعلق نئی پالیسی تیار کر لی گئی ہے جس میں تجویز ہےکہ حکومت کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سےبراہ راست گندم خریدے۔ نئی پالیسی کےتحت گندم کی خریداری میں محکمہ خوراک کا کردارختم ہو جائےگا اور پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سےبراہ راست گندم خریدے گا، نئی پالیسی کےبعد محکمہ خوراک پر اسٹوریج کے اخراجات نہیں پڑیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محکمہ خوراک اس وقت سالانہ 400 ارب روپے کا بوجھ برداشت کررہا ہے، ا س لیے نئی پالیسی میں تجویز ہے کہ حکومت عالمی قیمت کے مطابق مقامی گندم کی قیمت کا تعین کرےگی۔ نئی پالیسی میں تجویز دی گئی ہے کہ چاروں صوبوں میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کیے جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *