جویریہ عباسی کا مسٹری مین ؟ اداکارہ نے ایک اور تصویر شیئر کردی

کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ جویریہ عباسی کے منگنی کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی انکے مسٹری مین کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے بھی ان قیاس آرائیوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنے مسٹری مین کے ہمراہ ایک اور اور تصویر جاری کی۔جویریہ نے یہ تصویر انسٹاگرام سٹوری کی زینت بنائی جس میں اداکارہ کا انگوٹھی پہنے ہاتھ کسی مرد کے ہاتھ پر رکھا دیکھا جاسکتا ہے ، جویریہ کی جانب سے یہ تصویر گاڑی میں بیٹھے لی گئی ۔اس تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سے ہی سوالات کیے جارہے ہیں کہ آخر وہی کون شخص ہے جسے جویریہ عباسی نے اپنے ہمسفر کے طو رپر چنا ہے لیکن اداکارہ نے ان تمام سوالات پر چپ سادھ رکھی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک رِیل کے ذریعے اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی جانب ایک اشارہ دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *