پولیس اور وکلا ء میں تصادم ، ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کردیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی جو ویڈیوز سرعام آئیں ان میں سے زیادہ تر پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاوس پر پہنچنے کے حوالے سے ان کے اپنے رہنماوں کے پیغامات موجود ہیں جن میں وہ للکارتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کی جو ویڈیوز سرعام آئیں ان میں سے زیادہ تر پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں، پی ٹی آئی کے پارٹی ترجمان روف حسن صاف صاف تردید نہ کریں، اپنی ساکھ کا خیال رکھیں۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پابند نہیں کہ اپوزیشن کاچیئرمین پی اے سی لگائے، یہ چیئرمین پی اے سی کیلئے دو تین افرادکا پینل دے دیں، ہم سلیکٹ کر لیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *