ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور پاکستان امیج ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل ٹارگٹ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی بلے باز افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، ہمارا ٹارگٹ نہ بھارت ہے اور نہ ہی کینیڈا، ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک میچ میں کچھ نہیں ہوا تو کہا گیا چھکے نہیں مار رہا، مینجمنٹ جو کہے ہمیں ویسے کھیلنا اور ان کے پلان کے مطابق کھیلنا ہے، بابراعظم دنیا کا بہترین بلے باز ہے، وہ رول کے مطابق بیٹنگ کرتا ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہے ورلڈ کپ کے میچز میں ٹیم کو فتح دلواں، محمد عامرکے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتے ہیں، تجربہ بہت کام آتا ہے، عامر کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مکمل فٹ ہوں، چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتا ہوں تاکہ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر بڑی ہٹ بھی لگا سکوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *