ساتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کھٹمنڈو (پاکستان امیج ) نیپال میں ہونے والی ساتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی روپ سکیپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انڈر 10 اور انڈر13 کیٹیگری کے مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

انڈر 10 میں معاویہ سعید نے بانس ہوپ میں اور انڈر 13 میں محمد حسین نے سپیڈ ایونٹ میں گولڈ میڈلز حاصل کئے، بھارت نے دوسری اور نیپال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان نے ایونٹ کے پہلے روز دو گولڈ اور چار سلور میڈلز جیت لئے، محمد حسین اور معاویہ سعید نے انڈیورنس ایونٹ میں سلور میڈلز بھی جیتے، سیدہ وریشہ نے انڈر 13 فری سٹائل سپیڈ اور اینڈیورینس ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *