آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج) آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ایک بار پھر وفاقی حکومت میں شمولیت کی پیشکش پر پیپلزپارٹی میں مشاورت جاری ہے ،پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت میں شمولیت پر اہم وزارتیں ملنے کا قوی امکان ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلزپارٹی کو دی جائیگی،اتفاق رائے کی صورت میں بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد ہونگی،صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کے بعد پیپلزپارٹی کو 2مزید اہم آئینی عہدے گورنرز کی صورت میں مل چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تاحال پیپلزپارٹی کی جانب سے کابینہ کا حصہ بننے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس یا کونسل ممبران سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریگی،پیپلزپارٹی کی کابینہ میں شمولیت نہ کرنے کافیصلہ بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ہی کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *