مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف میں کم ہوتی دوریاں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئیں

لاہور (پاکستان امیج )حکومت کے خلاف اپوزیشن الائنس میں جمعیت علماء اسلام کی شمولیت کے امکانا ت کم ہوتے دکھائی دیتے ہیں کیونکہ جے یو آئی اور تحریک انصاف کے مابین اعتماد کا فقدان دیکھنے میں آ رہاہے ، وزیر اعلیٰ کے پی کے کے بیان کے بعد جے یو آئی نے تحریک انصاف سے ناراضگی کا اظہار کیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نےجے یو آئی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف کے جو لوگ بات اور رابطہ کرتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا، ہمیں پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں ہے ، ہم الگ تحریک چلائیں گے ، پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، تحریک انصاف پہلے اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کرے، مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماوں کو پی ٹی آئی سے فی الحال رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ جے یو آئی ذرائع کا کہناہے کہ جب سنجیدہ رابطہ ہو گا تو ہی الائنس میں شمولیت پر غور کریں گے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *