وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب

لاہور (پاکستان امیج) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلیے گئے۔

آج نیوز کے مطابق اجلاس 11 مئی 3 بجے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوں گے۔ اجلاس کے دعوت نامے جاری کردیے گئے۔اجلاس میں شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے نامزد کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی صدر کے علاوہ دیگر تنظیمی عہدوں میں ردو بدل نہیں کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *