اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے

لاہور (پاکستان امیج)لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( اے ایس پی ) شہر بانو نقوی نے اپنی سرکاری تنخواہ اور دیگر مراعات سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

نجی ٹی وی” جیونیوز “کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے شہربانونقوی کا خصوصی انٹرویو کیا جس دوران سینئر صحافی کی جانب سے تنخواہ اور مراعات کے بارے میں پوچھا گیا جس کے جواب میں اے ایس پی شہر بانو نے بتایا کہ میری سرکاری تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار روپے ہے ، اس کے علاوہ دیگر مراعات میں ہمیں پیٹرول، الاؤنسز، یونیفارم الاؤنس، سرکاری گاڑی دی جاتی ہے۔

شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ جب سرکار آپ کا اتنا خیال رکھےتو پھر ذمہ داریوں میں کمی کی کوئی چیز نہیں رہ جاتی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے تاہم ان کے شوہر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *