شلپاشیٹھی کا اپنی والدہ سے متعلق حیران کن انکشاف

ممبئی(پاکستان امیج) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو ڈاکٹروں نے میری پیدائش سے قبل ’ایبورشن‘ کا مشورہ دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ والدہ کا حمل بہت پیچیدہ ہوچکا تھا اور انہیں خوف تھا کہ یہ ضائع ہوجائے گا۔

اداکارہ کے مطابق ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ ان کی والدہ کا مس کیرج ہوجائے گا کیوں کہ ان کی والدہ کا خون بہت زیادہ بہہ رہا تھا لیکن اس کے باوجود اداکارہ کی پیدائش ہوئی۔

شلپا شیٹھی کے مطابق وہ اس پیچیدہ حمل میں بھی بچ گئیں جس کےبعد انہیں اکثر خیال آتا ہے کہ ان کے بچنے کا ضرور کوئی مقصد تھا۔

شک ہے شاید الیکشن شیڈول دسمبر میں بھی نہ ملے، رہنما پیپلزپارٹی
یادرہے کہ شلپا شیٹھی اپنی نئی فلم ’’سکھی‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور انہیں فلم انڈسٹری میں 30 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *