تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ اہم رہنما نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی نے بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں سوشل میڈیا پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندیاں اٹھائی جانی چاہئیں، آزادیٔ اظہار اور حقوق میں توازن رکھنے کیلئے گائیڈ لائنز اور قوانین بنانے کی ضرورت ہے، چوری شدہ مینڈیٹ کے نکتہ پر ہر جمہوری قوت کے ساتھ بات کرسکتے ہیں، پنجاب حکومت غریب کسانوں سے سپورٹ پرائس پر گندم خریدے، بیرسٹر گوہر خان نے واضح کردیا ہے ہمارے کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے۔
وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں (ن )لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری اور سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ راشد سومرو بھی شریک تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *