کراچی(پاکستان امیج)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب کر لئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 28اپریل کو اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،آئین میں ڈپٹی پرائم منسٹر کے عہدے کا کہیں ذکر نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کا 28اپریل کا نوٹیفکیشن غیرآئینی قانونی قرار دیا جائے۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 16مئی تک ملتوی کردی ۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image