سموگ تدارک سے متعلق کیس؛ ٹریبونل کو ماحولیاتی کمیشن کے کسی بھی اقدام پر حکم امتناعی دینے سے روک دیا گیا

لاہور(پاکستان امیج)سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونل کو ماحولیاتی کمیشن کے کسی بھی اقدام پر حکم امتناعی دینے سے روک دیا،عدالت نے ماحولیاتی کمیشن کے اقدام سے متعلق ٹریبونل کے حکم امتناعی کو کالعدم قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سرکاری وکیل کو ماحولیات کے وزیر سے جوڈیشل ممبران کی میٹنگ کی ہدایت کی اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ اپنا کریڈٹ لیتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *