بانی پی ٹی آئی نے کن رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے؟ ملک احمد خان نے نام بتا دیئے

لاہور (پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی نے کن رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے؟سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نام بتا دیئے ۔

ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اگر اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو فوج پر حملہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور، شبلی فراز اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں۔ پی ٹی آئی نے بیانیہ بنا کر قوم کا وقت ہی ضائع کیا۔ میری رائے ہے جو بھی شخص ارادی طور پر ملٹری تنصیبات پر حملہ کرتا ہے اس کے خلاف کیسز دہشت گردی کی عدالتوں میں چلنے چاہئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *