سشانت سنگھ کی موت کی فوری تحقیقات کیلئے بہن نے آن لائن مہم شروع کردی

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے ایک آن لائن کمپین لانچ کی ہے تاکہ ان کے بھائی کی موت کی جلد تحقیقات ہوسکے۔اداکار اپنے ممبئی اپارٹمنٹ میں 14 جون 2020 کو مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں شویتا سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی کلائی یا ماتھے پر سرخ کپڑا باندھ کر اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالیں تاکہ اداکار کی موت کی جلد تحقیقات کا تفتیشی ایجنسی سے مطالبہ کیا جاسکے۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکار کی بہن نے سی بی آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ سچائی کو سامنے لائیں اور تحقیقات جلد مکمل کریں۔

واضح رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *