اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججزکےمبینہ مداخلت کیخلاف خط سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ 184تین کے تحت کیس کیس لگایا گیا،کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ تمام دستیاب ججز کیس سنیں گے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس میں بیٹھنے سے معذرت کی اور وجوہات بھی دیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججزکے مبینہ مداخلت کیخلاف خط سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ کمرہ عدالت میں کوئی کراس ٹاک نہ کرے،عدالتی وقار کا احترام کریں،جس نے عدالت میں گفتگو کرنی ہے وہ کمرہ عدالت چھوڑ کر چلا جائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ 184تین کے تحت کیس کیس لگایا گیا،کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ تمام دستیاب ججز کیس سنیں گے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس میں بیٹھنے سے معذرت کی اور وجوہات بھی دیں،میں نے کہا تھا شاید فل کورٹ کیس سنے،2ججز دستیاب نہیں تھے،لوگ شاید عدلیہ کی آزادی نہیں چاہتے،سابق چیف بھی کمیشن کے سربراہ بنے ان پر ہم میں سے بھی لوگوں نے دباؤ ڈالا،میں اس عدالت کی ماضی کی تاریخ کا ذمہ دار نہیں،چیف جسٹس بننے کے بعد فل کورٹ بنائی،پارلیمنٹ کا شکر گزار ہوں جس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بنائے۔
Pakistan Image