اگر پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو یہ حکومت تین چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فوادچودھری

راولپنڈی(پاکستان امیج)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ کل مولانا فضل الرحمان کی تقریر سب کے سامنے ہے،میرا خیال ہے مولانا صاحب نے فیصلہ کر لیا ہے یہ حکومت ہٹے گی، اگر پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو یہ حکومت تین چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،میرا خیال ہے کہ پی ٹی آئی کو مولانا صاحب سمیت سب سے بات کرنی چاہئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوادچودھری نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم آج 9مئی کے کیسز کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں،ہم ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں تلخیاں کم ہوں، اللہ آسانیاں پیدا کرے،موجودہ حکومت فارم47پر کھڑی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *