لاہور(پاکستان امیج )مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کے لئے کوئی پیغام نہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ایک ٹی وی پروگرام کے حوالے سے کہا کہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کے لئے کوئی پیغام نہیں، ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی دوڑ نہیں لگی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اور بیانیے سے متعلق ہر فیصلے کی منظوری نواز شریف دیتے ہیں۔اسحاق ڈار ملک کے دوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، ان سے قبل چودھری پرویز الٰہی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image