شیر افضل مروت نے اپنی ہی پارٹی کے ترجمان رؤف حسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنی ہی پارٹی کے ترجمان رؤف حسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پی ٹی آئی ترجمان پر تنقید کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ رؤف حسن پہلے بھی جماعت کے بیانیے سے متعلق غلط بیانات دیتے رہے ہیں، وہ ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ پی اے سی چیئرمین شپ سے متعلق رؤف حسن کے بیان پر افسوس ہے، مجھ سے منسوب رؤف حسن کا بیان ہمیشہ کیلئے جھوٹ تصور کیا جائے۔

جیونیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کیلئے ہمارے کچھ دوست کوششیں کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *