آڈیو لیک کیس، چار اداروں نے جسٹس بابر ستار کو کیس سے الگ کرنے کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد (پاکستان امیج) پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے آڈیو لیک کیس میں جسٹس بابر ستار کی علیحدگی کیلئے متفرق درخواست دائر کردی،

آڈیو لیک کیس آج سماعت کے لیے مقرر ہے جس کیلئے جسٹس بابر ستار دونوں درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کررہے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق سماعت سے قبل پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں چار اداروں کی جانب سے مؤقف اپناتے ہوئے جسٹس بابرستار سے کیس سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں چار اداروں نے مؤقف اپنایا کہ مقدمے کی سماعت وہی بینچ آگے بڑھائے جو پہلے اسی نوعیت کی دوسری درخواست پر 2021 میں فیصلہ کرچکا ہے۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ساتھ لیک ہونے والی آڈیو کو چیلنج کررکھا ہے، ادھر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم الثاقب نے آڈیو لیک پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کا نوٹیفکیشن چیلنج کررکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *