اسلام آباد (پاکستان امیج )مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوچ سیاسی نہیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر طے کرلیں ہر ادارہ اپنے آئینی کردار تک محدود رہے تو مسائل حل ہوجائیں گے، اگر ملک میں سیاسی استحکام آجائے تو کسی کو کیوں اعتراض ہوگا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ ہر چیز کا الزام ہم پر لگا رہے ہیں اور کہتے ہیں مذکرات ان کے ساتھ کریں گے۔ یہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں۔
دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں ہی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رو¿ف حسن کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لئے سوا سال سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے مگر ان کی طرف سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image