پاک بھارت میچ کے دوران بجلی معطل کر دی گئی، شہریوں کا شدید احتجاج

لوئر دیر (پاکستان امیج) پاک بھارت میچ کے دوران پورے ضلع کی بجلی بند کر دی جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیرمیں لوڈشیڈنگ کے سبب شائقین پاک بھارت معرکہ دیکھنے سے محروم ہو گئے۔ شہریوں نے میچ کے دوران بجلی منقطع ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ لوئر دیر میں پاک بھارت میچ شروع ہونے پر ضلع بھر کی بجلی بند کر دی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *