مہنگائی کے ماروں پر حکومت نے ایک اور ٹیکس لگا دیا

لاہور(پاکستان امیج) پنجاب حکومت نے مہنگائی کے ماروں پر ایک اور ٹیکس لگا دیا، محکمہ بلدیات نے ‘دیہات چمکیں گے’ منصوبہ شروع کر دیا۔

نجی ٹی وی محکمہ بلدیات نے پنجاب بھر کی 2 ہزار 468 دیہی یونین کونسلوں پر کوڑا ٹیکس لگا دیا۔ منصوبے سے 4 ارب اڑھائی کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں اکٹھے ہوں گے۔ پیٹرول پمپ، شادی ہال اور سروس سٹیشنز سے ایک ، ایک ہزار ٹیکس لیا جائے گا جبکہ رہائشی گھروں سے 50 روپے ماہانہ اور دکانوں سے 100 روپے ماہانہ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ منصوبے کیلئے 7 ہزار 404 سینٹری ورکرز بھرتی کر لئے گئے، دیہات چمکیں گے منصوبے پر سالانہ 5 ارب 18 لاکھ سے زائد خرچ ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *